حقیقی بہنوں اور علاتی (باپ شریک) بہن، بھائیوں میں وراثت کی تقسیم کا بیان

Category
inheritance
Fatwa Number
0017
Question

السلام علیکم
میرے بھائی کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے وہ غیر شادی شدہ تھا۔ والد اور والدہ کا انتقال بہت پہلے ہوا تھا۔  دو حقیقی بہنیں  ہیں اور والد کی طرف سے 5 بھائی اور تین بہنیں ہیں۔ سورہ نساء آیت 176 کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں 
جزاک اللہ

Answer

الجواب حامداً و مصلیا و مسلما:
صورتِ مسئولہ میں  مرحوم  کے حقوق متقدمہ (تجہیز و تکفین کا خرچہ، مرحوم پر کوئی  قرض ہو تو اس کی ادائگی اور  اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہے تو بقیہ ترکہ کے ایک تہائی میں اسے نافذ کرنے کے بعد) باقی منقولہ وغیر منقولہ ترکہ میں سے میت کی دو حقیقی بہنوں میں سے ہر ایک کو %33.33، اور پانچ علاتی(باپ شریک) بھائیوں میں سے ہر ایک کو %5.13 اور تین علاتی(باپ شریک) بہنوں میں سے ہر ایک کو %2.56 ملے گا۔

 

Venue
Irving
Date & Time
Jan 21, 2024 @ 01:17PM
Tags
No Tags Found