Category
Fatwa Number
Question
(1 )اولاد کی نعمت سے محروم ہیں۔ اولاد کے لیے کون سی قرآنی آیات ہیں جو پڑھ کر خصوصی دعائیں مانگی جا سکیں؟
(2) دعا كن اوقات میں دعا مانگی جائے؟
Answer
قرآن پاک میں بیشتر مقامات پر انبیاء علیہم السلام کی اللہ تبارک وتعالی سے نیک اولاد کے لیے دعائیں موجود ہیں، جس میں کچھ دعائیں درج ذیل ہیں:
رَبِّ هَبْ لِي مِن لَّدُنكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً ۖ إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ ( آل عمران: 38)
اے میرے رب! مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرما، بے شک تو دعا کا سننے والا ہے
رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوٰرِثِیْنَۚۖ (الانبیاء: 89)
اے رب! مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے۔
رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ(الصافات: 100)
اے میرے رب! مجھے ایک صالح (لڑکا) عطا کر
(2) دعا کسی بھی وقت مانگی جا سکتی ہے، لیکن بعض خاص اوقات جن کا تذکرہ احادیث میں آتا ہے، قبولیت کے لیے زیادہ مؤثر ہیں، جن میں تہجد کا وقت، اذان و اقامت کے درمیان کا وقت، روزے کی حالت میں، روزہ افطار کرتے وقت، بارش کے دوران اور فرض نماز کے بعد کے اوقات شامل ہیں۔
