Category
Ibadaat & Ikhbat e Ilahi
Fatwa Number
0580
Question
اگر فجر کی نماز قضا ہوجائے یا فرض تو پڑھ لیے لیکن سنتیں رہ جائیں تو ان دونوں صورتوں میں سنتوں کی ادائیگی کا کیا حکم ہے؟
Answer
(1) اگر نمازِ فجر قضا ہوجائے تو اسی دن زوال سے پہلے قضا کرنے کی صورت میں فرض اور سنت دونوں پڑھیں گے، لیکن زوال کے بعد قضا کرنے کی صورت میں صرف دو رکعات فرض کی ادائیگی کافی ہے، کیوں کہ زوال کے بعد سنتوں کی قضا درست نہیں ہے۔
(2) اگر صرف سنتیں رہ جائیں تو ان کی قضا طلوعِ آفتاب کا مکروہ وقت گذرنے کے بعد، زوالِ آفتاب سے پہلے تک کرلے۔
Venue
Mehrabpur
Date & Time
Nov 03, 2026 @ 05:38AM
Tags
No Tags Found
