Category
Ibadaat & Ikhbat e Ilahi
Fatwa Number
0578
Question
ہوائی جہاز میں نماز پڑھنے سے ادا ہو جائے گی یا اس کو دوبارہ ادا کرنا پڑے گا؟
Answer
فقہاء نے ہوائی جہاز میں نماز ادا کرنے کو کشتی پر قیاس کرتے ہوئے درست قرار دیا ہے۔ جس طرح کشتی میں نماز جائز ہے اسی طرح ہوائی جہاز میں بھی درست ہے۔ دیگر شرائط (استقبالِ قبلہ اور قیام وغیره) کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔
جس طرح کشتی یا بحری جہاز میں بواسطہ پانی زمین کے ساتھ اتصال ہے اسی طرح ہوائی جہاز میں بھی بواسطہ ہوا و فضا زمین کے ساتھ اتصال موجود ہے۔ لہذا سجدہ جو کہ وضع الجبھۃ على الارض (زمین پر پیشانی رکھنا) ہے، بالواسطہ زمین پر ہی ادا ہوتا ہے، اس لیے ہوائی جہاز میں نماز صحیح ہوگی۔
Venue
Lahore
Date & Time
Oct 28, 2026 @ 08:12AM
Tags
No Tags Found
