دورانِ عدت مجبوری کی حالت میں گھر سے باہر نکلنا

Category
Nikah & Talaq
Fatwa Number
0572
Question

ایک عورت کو طلاق ہوئی ہے۔ اس کے پیپر ہیں۔ اگر پیپر نہیں دیتی تو اس کا یہ سال ضائع ہوجائے گا۔ کیا اس کے لیے اس مجبوری کی حالت میں گھر سے نکلنا جائز ہے؟

Answer

مجبوری کی حالت میں معتدہ (عدت گزرانے والی عورت) کے لیے صرف ضرورت کی حد تک گھر سے باہر نکلنے کی گنجائش ہے۔ ضرورت پوری ہونے کے بعد اضافی وقت گھر سے باہر گزارنا جائز نہ ہوگا۔

Venue
Hasan Abdal
Date & Time
Oct 18, 2026 @ 06:07AM
Tags
No Tags Found