ہوائی جہاز میں سورج نظر آنے سے مغرب کی نماز اور روزے کا اعادہ

Category
Ibadaat & Ikhbat e Ilahi
Fatwa Number
0570
Question

 ایک شخص فرینکفرٹ (مغربی جرمنی) کے راستے کینیڈا جانے کے لیے ہوائی جہاز پر مغرب کی نماز پڑھ کر سوار ہوا جہاز مغرب کی طرف کچھ چلا تو سورج دوبارہ نظر آنے لگا کیا۔ اس شخص پر مغرب کی نماز دوبارہ پڑھنا ضروری ہوگا؟ اسی طرح روزہ دار نے افطار کر لیا تو اس کا روزہ صحیح ہوگا یا نہیں؟

Answer

اس شخص پر دوبارہ مغرب کی نماز پڑھنا واجب نہیں اور روزہ دار کا روزہ بھی صحیح ہوگا۔ البتہ دوبارہ غروب تک کھانے پینے سے احتراز ضروری ہے۔

Venue
Lahore
Date & Time
Oct 16, 2026 @ 04:45PM
Tags
No Tags Found