ظہر کی چار سنتیں رہ جائیں تو فرض کے بعد پہلے دو پڑھیں یا چار؟

Category
Ibadaat & Ikhbat e Ilahi
Fatwa Number
0667
Question

ظہر کی جماعت میں شامل ہونے کی صورت میں اگر پہلے والی چار رکعت سنت مؤکدہ رہ جائیں تو جماعت کے بعد دو رکعت سنت پہلے ادا کی جائے یا چار رکعت پہلے والی؟

Answer

​اگر ظہر کی جماعت میں شامل ہونے کی وجہ سے کسی شخص کی چار رکعت سنتِ مؤکدہ رہ جائیں تو فرض نماز سے فراغت کے بعد افضل یہ ہے کہ پہلے ظہر کے بعد والی دو رکعت سنت مؤکدہ ادا کرے، اس کے بعد چھوٹی ہوئی چار رکعت سنتِ مؤکدہ ادا کرے۔

Venue
Mehrabpur
Date & Time
Oct 13, 2026 @ 05:40PM
Tags
No Tags Found