میت کی طرف سے حجِ بدل کا حکم

Category
Hajj & Umrah
Fatwa Number
0666
Question

ایک مال دار شخص بغیر حج کیے فوت ہوگیا۔ اس کے وارث اس کا مال کسی مصرفِ خیر میں مثلاً ادارہ / مسجد وغیرہ کی تعمیر میں لگادیں تو کیا یہ جائز ہے؟ یا حج بدل کرائیں؟

Answer

حج بدل کرانا چاہیے اور اس کی دو صورتیں ہیں:

۱) ایک یہ کہ متوفی پر حج فرض تھا، اس نے حج کرانے کی وصیت کی تو اس کے تہائی مال سے حج بدل کرانا ورثا کے ذمے ضروری ہے۔ دوسرے مصرف میں یہ پیسہ خرچ نہیں ہوسکتا۔

۲) دوسری صورت یہ ہے کہ متوفی نے حج کی وصیت نہیں کی۔ تو اس صورت میں بہتر ہے کہ حج بدل کرایا جائے اور اس قدر روپیہ یا کم و بیش مسجد / دینی ادارے میں لگا دیا جائے تو بھی درست ہے۔ بشرطیکہ سب ورثا بالغ ہوں۔ سب کی رضا سے ایسا ہوسکتا ہے۔

Venue
Lahore
Date & Time
Oct 12, 2026 @ 02:44PM
Tags
No Tags Found