Category
Testation & Inheritance
Fatwa Number
0551
Question
ایک شخص فوت ہوا۔ اس کے ورثاء میں بیوہ، بیٹی اور ایک بھائی اور ایک بہن شامل ہیں۔ ان کے درمیان وراثت کی تقسیم کے حوالے سے شرعی رہنمائی مطلوب ہے۔
Answer
مرحوم کے ترکہ سے حقوقِ متقدمہ کی ادائیگی (یعنی تجہیز و تکفین کے متوسط اخراجات، مرحوم کے ذمہ واجب الادا قرض کی ادائیگی، اور جائز وصیت کی صورت میں اسے ایک تہائی ترکہ تک نافذ کرنے) کے بعد، باقی ماندہ ترکہ 8 حصوں میں تقسیم ہوگا، جن میں سے مرحوم کی بیوہ کو 1 حصہ (٪12.5)، بیٹی کو 4 حصے (٪50)، حقیقی بھائی کو 2 حصے (٪25) اور حقیقی بہن کو 1 حصہ (٪12.5) از روئے شرع ملے گا۔
Venue
Lahore
Date & Time
Sep 27, 2026 @ 07:32PM
Tags
No Tags Found
