شوہر کی اجازت کے بغیر اس کے پیسے خرچ کرنا

Category
Rights and Social Etiquette
Fatwa Number
0664
Question

کیا شوہر کی اجازت کے بغیر اس کے پیسے اپنے خرچ کے لیے اٹھانا جائز ہے؟

Answer

​بیوی کا نان و نفقہ شوہر پر واجب ہے، اس لیے جو اخراجات نان و نفقہ کے دائرے میں آتے ہوں اور شوہر استطاعت کے باوجود اخراجات ادا نہ کرے بلکہ بخل سے کام لے تو بیوی ضرورت کی حد تک، بغیر اسراف کے، اس کی اجازت کے بغیر لے سکتی ہے۔
لیکن اس کو عادت بنا لینا میاں بیوی کے اعتماد اور ان کے باہمی تعلق میں بگاڑ کا سبب بن سکتا ہے، لہذا بہتر یہ ہے کہ شوہر کو اعتماد میں لے کر اپنی جائز ضروریات اس کے سامنے رکھی جائیں اور شوہر کو بھی چاہیے کہ حسبِ استطاعت بیوی کی ضروریات کو پورا کرے اور ان سے چشم پوشی نہ برتے۔ ورنہ شوہر مالی وسعت ہونے کے باوجود نان و نفقہ کے جائز حقوق ادا نہ کرنے پر گنہگار ہوگا۔​

Venue
Lahore
Date & Time
Sep 27, 2026 @ 04:27AM
Tags
No Tags Found