Category
Ibadaat & Ikhbat e Ilahi
Fatwa Number
0550
Question
تشہد میں جب ہم ”اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہٗ“ پڑھتے ہیں تو اس میں بظاہر حضور اقدس ﷺ کو مخاطب کیا جاتا ہے۔ کیا اس وقت اللہ تعالٰی کے بعد نبی اکرم ﷺ مخاطب ہو کر نمازی کا سلام سنتے ہیں؟
ہمیں کیا سوچ کر یہ الفاظ پڑھنے چاہئیں؟
Answer
تشہد میں ”اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہٗ“ پڑھتے وقت یہ دھیان رہے کہ فرشتوں کے توسط سے حضور ﷺ کی خدمت اقدس میں سلام پہنچایا جاتا ہے تو اس عقیدے سے خطاب کے صیغے (ایھا النبی) سے درود و سلام پیش کرنا درست ہے۔
کذا فی کفایت المفتی، ج: 1، ص: 287، ط: ادارہ الفاروق، کراچی
Venue
Karachi
Date & Time
Sep 25, 2026 @ 06:33AM
Tags
No Tags Found
