Category
Cleanlines and Purity
Fatwa Number
0536
Question
اگر پیشاب کے قطرے کپڑے پر لگ جائیں اور جگہ معلوم نہ ہو تو اس صورت میں کیا کرنا چاہیے؟
Answer
صورت مسئولہ میں، کپڑے کے جس حصے پر پیشاب کے قطرے لگنے کا غالب گمان (قوی امکان) ہو، اسے تین بار نچوڑ کر یا بہتے پانی میں ایک بار اچھی طرح دھو لینے سے کپڑا پاک ہوجائے گا۔ البتہ، اگر غور و فکر کے باوجود کسی خاص جگہ کا تعین نہ ہوسکے (جیسا کہ عموماً چلنے پھرنے کی حالت میں قطرے نکلنے سے ایسا ہوتا ہے) تو احتیاط اسی میں ہے کہ پورے کپڑے کو دھو لیا جائے۔
Venue
Mingora
Date & Time
Sep 10, 2026 @ 07:27AM
Tags
No Tags Found
