مرض الموت میں ہبہ کا حکم

Category
Testation & Inheritance
Fatwa Number
0533
Question

زید نے مرض الموت میں اپنی جائیداد کا 1/4 حصہ چھوٹے بیٹے کی تعلیم کے لیے اس کو ہبہ کردیا اور تین روز بعد زید کا اسی مرض میں انتقال ہوگیا۔ زید کے پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں اور ایک بیوہ زندہ ہیں۔ کیا زید کی وراثت میں سے 1/4 حصہ چھوٹے بیٹے کو بطورِ ہبہ دیا جائے گا یا نہیں؟ اور کیا وہ چھوٹا بیٹا بقیہ وراثت میں بھی حق دار ہے یا نہیں؟

Answer

مرض الموت میں ہبہ وصیت کا حکم رکھتا ہے اور شرعاً وارث کے لیے وصیت درست نہیں۔ اس لیے چھوٹے بیٹے کو بھی دیگر برادران کے برابر ترکے میں سے حصے ملے گا اور ہبہ کالعدم شمار ہوگا۔

Venue
Lahore
Date & Time
Sep 09, 2026 @ 02:12PM
Tags
No Tags Found