Category
Halal & Haram
Fatwa Number
0561
Question
یوٹیوب پر موٹیویشنل (حوصلہ افزائی اور اصلاح پر مبنی) ویڈیوز بنا کر آمدنی حاصل کرنا شرعاً کیسا ہے؟ نیز اس میں ایسا میوزک استعمال کرنا کہ جس سے دل نہ مچلے، ٹھیک ہے یا نہیں؟
Answer
1 - یوٹیوب پر موٹیویشنل ویڈیوز بنانا اور ان سے آمدنی حاصل کرنا جائز اور حلال ہے، بشرطیکہ ویڈیو کا کنٹینٹ حقائق پر مبنی ہو اور اس میں کوئی اخلاقی خرابی اور لغویات نہ پائی جائیں۔
2- ایسے کنٹینٹ کے پیچھے کسی قسم کا میوزک استعمال کرنے سے اجتناب کیا جائے، لیکن توجہ مبذول کرانے کے لیے پس منظر میں صرف ہلکی آوازیں ہوں کہ جن کا مقصد صرف ویڈیوز کے ماحول کو بہتر بنانا ہو اس طور پر کہ اس سے ناظرین کی توجہ موسیقی کی طرف نہ جاتی ہو اور نہ ہی بے مقصد تفریح یا موسیقی کی لذت محسوس ہو، تو حسب ضرورت گنجائش ہے۔
واللہ أعلم بالصواب
Venue
Mansehra
Date & Time
Sep 08, 2026 @ 10:58AM
Tags
No Tags Found
