Category
Fatwa Number
Question
کیا بارہ ربیع الاول حضورﷺ کی وفات کا دن ہے ولادت کا؟ کیا اس دن کو حضور کی سالگرہ کے طو رپر متعین کرکے اس میں جھنڈیاں لگانا، چراغاں کرنا یا لائٹنگ کرنا یہ درست عمل ہے یا نہیں؟
Answer
مصر کے مشہور ماہرِ فلکیات علامہ محمود پاشا فلکی نے ریاضی کے دلائل سے ثابت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی ولادت باسعادت بروز پیر بمطابق 9 ربیع الاوّل / 20؍ اپریل 571 عیسوی ہے۔ اسی تحقیق کو علامہ شبلی نعمانی، علامہ انور شاہ کشمیری اور قاضی محمد سلیمان منصوری نے راجح قرار دیا ہے۔ اور 12؍ ربیع الاول آپ ﷺ کی وفات کا دن ہے۔ آپ ﷺ نے مختلف احادیث اور اقوال سے اس طرح دن منانے کو یہود و نصاریٰ کی روِش قرار دیا ہے۔ اور اُمت کو ان سے منع کیا ہے کہ میری ولادت یا وفات کے دنوں کو منایا جائے۔ نیز جھنڈیاں لگانا، قمقمے وغیرہ بھی اسراف کی مد میں آتا ہے، جس سے قرآن و سنت میں منع کیا گیا ہے۔ اس کی بجائے وہی پیسہ دین کے غلبے کے کاموں میں اور آپ ﷺ کی سیرت کی اشاعت میں لگایا جانا چاہیے۔
