Category
Testation & Inheritance
Fatwa Number
0525
Question
عظمیٰ بلال کی وفات جنوری 2024 میں ہوئی۔ اس کے ورثاء میں اس کی والدہ، شوہر، دو بیٹیاں ہیں۔ اس کی وراثت کی تقسیم کا کیا طریقہ کار ہوگا؟ کیا اس کی وراثت میں چچا زاد بھائیوں کا بھی کوئی حصہ ہوگا؟
Answer
مرحومہ کے ترکہ سے حقوقِ متقدمہ — یعنی تجہیز و تکفین کے متوسط اخراجات، مرحومہ کے ذمہ واجب الادا قرض کی ادائیگی، اور جائز وصیت کی صورت میں اسے ایک تہائی ترکہ تک نافذ کرنے — کی ادائیگی کے بعد، باقی ماندہ ترکہ 13 حصوں میں تقسیم ہوگا، جن میں سے شوہر کو تین حصے (%23.08)، والدہ کو دو حصے (%15.38)،جبکہ دو بیٹیوں میں ہر ایک کو چار حصے (%30.77) از روئے شرع ملیں گے۔ جب کہ چچا زاد بھائی وراثت سے محروم ہوں گے۔
واللہ اعلم بالصواب
Venue
Hasan Abdal
Date & Time
Aug 27, 2026 @ 09:37AM
Tags
No Tags Found
