Category
Prohibition & Legalization
Fatwa Number
0515
Question
ہماری مرغی انڈا دیتی ہے تو اس کی زردی میں خون کے نقطے (ذرات) ہوتے ہیں تو کیا وہ انڈا کھانا شرعاً درست ہوگا؟
Answer
ایسا خون جس میں بہاؤ (سیلان) ہو، اس کا استعمال شرعاً حرام ہے۔ البتہ حلال جانور کی باریک رگوں میں باقی رہ جانے والا جما ہوا خون، شرعاً معاف ہے۔ اسی طرح انڈوں کے اندر پائے جانے والے خون کے معمولی جمے ہوئے ذرات کا بھی یہی حکم ہے، لہذا ان قطروں کی مقدار اتنی معمولی ہو کہ وہ انڈے میں اس طرح مل کر ناپید ہوجائیں کہ انڈے کی رنگت پر ان کا اثر باقی نہ رہے تو اس صورت میں پورا انڈا حلال اور قابلِ استعمال ہے۔ تاہم، اگر خون کے قطرے الگ کر کے انڈا استعمال کرنا ممکن ہو، تو احتیاطاً ایسا کرنا بہتر ہے۔
Venue
Multan
Date & Time
Aug 18, 2026 @ 02:05PM
Tags
No Tags Found
