Category
Ibadaat & Ikhbat e Ilahi
Fatwa Number
0514
Question
اگر کوئی شخص محض دعا مانگنے کی غرض سے سجدے میں چلا جائے تو کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہے؟ کیا نماز سے باہر دعا کے لیے اس طرح سجدہ کرنا جائز ہے یا بدعت ہے؟
Answer
فقہاء کے ہاں ہر وہ مباح کام کہ جس کے (مسلسل) کرنے سے کم علم (دینی مسائل سے ناواقف لوگ) اس کو سنت یا واجب سمجھنے لگیں تو وہ مباح کام بھی مکروہ ہوجاتا ہے۔ اسی اصول کی بنا پر نماز کے بعد دعا کی غرض سے سجدہ کرنا (جسے سجدہ دعائیہ کہتے ہیں) فی ذاتہا تو مباح ہے لیکن لوگوں کے غلط اعتقاد میں پڑنے کے سبب فقہاء نے اس کو مکروہ قرار دیا ہے۔
البتہ اگر سنت یا واجب سمجھے بغیر تنہائی میں اللہ تبارک و تعالی کے حضور تضرع و مناجات کے لیے سجدہ کرلیا جائے تو حرج نہیں۔ ہکذا فی کفایت المفتی، کتاب الصلاۃ، ج: 4، ص:58، ط: ادارۃ الفاروق کراچی
Venue
Faisalabad
Date & Time
Aug 16, 2026 @ 06:16PM
Tags
No Tags Found
