نکاح پر نکاح کا حکم

Category
Nikah & Talaq
Fatwa Number
0498
Question

ایک مرد او ر عورت کا نکاح شرعی طریقے سے منعقد ہوا اور رخصتی عمل میں آئی۔ چند ماہ دونوں میاں بیوی اکٹھے رہے۔ پھر بوجہ اختلاف، لڑکی اپنے والدین کے ہمراہ رہنے لگی۔ لڑکی کے والدین کچھ عرصے بعد دوسرے شہر منتقل ہوگئے اور لڑکی کو غیرشادی شدہ ظاہر کرکے ایک دوسرے شخص سے شادی کردی۔ قابلِ دریافت امر یہ ہے کہ جو لوگ دوسرے نکاح کی مجلس میں شریک ہوئے، ان کے اپنے نکاح کا شرعی طور پر کیا حکم ہے؟

Answer

​ایسی شادی شدہ عورت جس کا نکاح ابھی باقی ہے، اور اس کے شوہر نے اسے طلاق نہیں دی تو اس عورت کا کسی دوسرے شخص سے نکاح کرنا حرام ہے۔ جولوگ دوسرے نکاح کی مجلس میں شریک ہوئے اور صورتِ حال سے واقف تھے، وہ سخت گناہ گار ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار کریں۔ البتہ ان کے اس عمل سے ان کے اپنے نکاح پر کوئی اثر نہ پڑے گا۔

Venue
Lahore
Date & Time
Aug 11, 2026 @ 08:03PM
Tags
No Tags Found