Category
Prohibition & Legalization
Fatwa Number
0517
Question
میرا سوال یہ ہے کہ آیا سرکاری ملازم اپنے جائز استعمال کے لیے سرکاری دفتر کا انٹرنیٹ استعمال کرسکتا ہے؟ صورت حال یہ ہے کہ استعمال لامحدود ہونے کی وجہ سے زیادہ استعمال کرنے سے بل میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا، مہینے کے بعد بہت سارا ڈیٹا بچ جاتا ہے، فراغت کے اوقات میں استعمال کرنے سے دفتری کام میں خلل بھی واقع نہیں ہوتا اور سرکار یا افسران کی طرف سے کوئی ممانعت بھی نہیں۔
Answer
اگر متعلقہ ادارے کی طرف سے واضح ممانعت نہ ہو، بل میں اضافہ نہ ہو اور دفتری امور میں بھی کوئی خلل نہ آئے، تو جائز حد تک استعمال کی گنجائش ہے۔ تاہم اصولی طور پر پیشگی اجازت لینا موزوں طریقہ ہے۔
Venue
Islamabad
Date & Time
Aug 10, 2026 @ 11:13AM
Tags
No Tags Found
