Category
Prohibition & Legalization
Fatwa Number
0496
Question
میرے پاس میرے ایک دوست کی امانت کی رقم رکھی ہوئی ہے۔ اگر میں اس رقم سے کوئی کاروبار کروں تو اس میںہونے والے منافع کا کیا حکم ہے؟ کیا وہ منافع میرا ہوگا یا جس کی امانت کے پیسے ہیں اُس کا؟
Answer
امانت کی رقم میں ردّ و بدل یا استعمال کرنا یا اس سے کاروبار کرنا بغیر اجازت درست نہیں۔ ہاں! اگر آپ نے امانت رکھنے والے سے اجازت حاصل کرکے رقم استعمال کی تو یہ رقم قرض بن گئی۔ نقصان کی صورت میںاب آپ ذمہ دارہوں گے، البتہ نفع مکمل آپ کا ہوگا۔ امانت والی قرض کی رقم طلب کرنے پر آپ کو فوری لوٹانی ہوگی۔
Venue
Quetta
Date & Time
Aug 10, 2026 @ 05:03PM
Source
Tags
No Tags Found
