Category
Rulings for the deceased
Fatwa Number
0501
Question
کیا قبرستان میں ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا جائز ہے؟
Answer
قبرستان میں ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا جائز ہے۔ بہتر ہے کہ قبلہ رخ ہوکر دعا کی جائے۔ لیکن جہاں صاحبِ قبر سے مانگنے کا غلط تاثر ابھرنے کا شبہ ہو، وہاں ہاتھ اٹھائے بغیر دعا کرنا بہتر ہے۔
اس طرح کے ایک سوال کے جواب میں مفتی اعظم ہند حضرت مفتی محمد کفایت اللہ دہلویؒ فرماتے ہیں :
”مزار پر ہاتھ اٹھا کر فاتحہ پڑھنا مباح ہے۔ مگر بہتر یہ ہے کہ یا مزار کی طرف منہ کر کے بغیر ہاتھ اٹھائے فاتحہ پڑھے یا قبلہ رخ کھڑے ہو کر ہاتھ اٹھا کر فاتحہ پڑھ لے، فاتحہ سے مراد یہ ہے کہ ایصال ثواب کی غرض سے کچھ قرآن مجید پڑھ کر اس کا ثواب بخش دے اور میت کے لیے دعائے مغفرت کرے، صاحب قبر سے مرادیں مانگنا حاجتیں طلب کرنا یا ان کی منتیں ماننا، یہ سب ناجائز ہے“۔(1)
(1) کفایت المفتی، (ملتان، مکتبہ امدادیہ)، کتاب الجنائز، 183/4
Venue
Jacobabad
Date & Time
Aug 07, 2026 @ 11:35AM
Tags
No Tags Found
