Category
Zakat & Charity
Fatwa Number
0485
Question
زید کے پاس نقد رقم اور سونے چاندی کے زیورات موجود ہیں، جو نصابِ زکوٰۃ سے زیادہ ہیں، مگر زید کی اولاد کی شادیاں ابھی ہونی ہیں، جن کے اخراجات شاید اس مالیت سے بھی پورے نہ ہوسکیں گے۔ کیا ایسی صورت میں نقد رقم یا سونے چاندی کے زیورات پر زکوٰۃ واجب ہوگی؟ جو محض اولاد کی شادی کے لیے رکھے ہوئے ہیں یا یہ زکوٰۃ سے مستثنیٰ ہوں گے۔
Answer
اولاد نابالغ یا بالغ معذور کا نان و نفقہ تو والد پر ہے، لیکن شادیوں کے رسمی اخراجات شرعاً غیرضروری ہیں۔ اور ان اخراجات کے لیے رکھے گئے زیورات اور نقد رقم پر زکوٰۃ واجب ہوگی۔
Venue
Lahore
Date & Time
Aug 02, 2026 @ 05:19PM
Source
Tags
No Tags Found
