رضاعی بھائی کی بہن سے نکاح کا حکم

Category
Nikah & Talaq
Fatwa Number
0484
Question

میرے رشتہ داروں میں ایک لڑکی سے میرا نکاح طے ہو رہا ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس لڑکی کے بڑے بھائی نے میری والدہ صاحبہ کا دودھ پیا ہے، اس اعتبار سے وہ میرا رضاعی بھائی ہے۔ کیا میرا اس رضاعی بھائی کی بہن سے نکاح جائز ہے یا نہیں؟

Answer

صرف رضاعی بھائی کا اپنی رضاعی ماں کی اولاد سے نکاح حرام ہے، لیکن اس حرام کا دائرہ کار اس کے حقیقی بہن بھائیوں تک نہیں پھیلتا۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں آپ کی والدہ صاحبہ نے جس لڑکے کو دودھ پلایا، وہ آپ کا رضاعی بھائی ہے، لیکن اس رضاعی بھائی کی حقیقی بہن نے چونکہ خود آپ کی والدہ کا دودھ نہیں پیا تو وہ آپ کی رضاعی بہن نہیں ہے۔لہٰذا آپ کا اپنے رضاعی بھائی کی بہن سے نکاح شرعاً جائز ہے۔

Venue
Nowshera
Date & Time
Aug 01, 2026 @ 12:32PM
Tags
No Tags Found