Category
Nikah & Talaq
Fatwa Number
0487
Question
میں نے اپنی بیوی کو ایک کاغذ پر لکھ کر بھیجا کہ ”میں نے زینب بنت عبد اللہ کو طلاق دی ہے“ کیا یہ طلاق شمار ہوگی؟۔ طلاق کو ایک سال ہوچکا ہے۔ بیوی کی عدت بھی پوری ہوگئی ہے۔ کیا اب دوبارہ نکاح کرسکتا ہوں؟
Answer
مذکورہ بالا تحریر لکھنے سے بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہوچکی تھی اور شوہر کے پاس دورانِ عدت رجوع کا اختیار تھا، لیکن چونکہ عدت ختم ہونے کے ساتھ رجوع کا حق بھی ختم ہوچکا ہے اور نکاح بھی ٹوٹ چکا ہے، اس لیے اب باہمی رضامندی سے دوبارہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کے لیے دو گواہوں کی موجودگی میں مہرِ جدید کے ساتھ نکاحِ جدید ضروری ہے، بشرطیکہ خاوند نے اس تحریری طلاق سے قبل کوئی طلاق نہ دی ہو، یا صرف ایک طلاق دی ہو۔
Venue
Chagai
Date & Time
Jul 30, 2026 @ 10:35PM
Tags
No Tags Found
