Category
Prohibition & Legalization
Fatwa Number
0542
Question
میرے سر پر بال نہیں ہیں تو کیا میں مصنوعی بال (وگ) استعمال کر سکتا ہوں؟
Answer
سر پر بال نہ ہونے کی صورت میں مصنوعی بال (وگ) کے استعمال کا حکم درج ذیل تفصیلات پر ہے:
(1) اگر وگ کسی انسان یا خنزیر کے بالوں کی بنی ہو تو انسان کی عظمت اور خنزیر کے نجس العین (ناپاک) ہونے کے سبب اس کا استعمال مطلقاً حرام اور گناہ کبیرہ ہے۔
(2) اگر وگ انسان یا خنزیر کے علاوہ کسی جانور کے بالوں یا مصنوعی بالوں کی بنی ہو تو اس کا استعمال جائز ہے، جبکہ اس سے کسی کو دھوکا دینا مقصود نہ ہو۔
وگ پر مسح اور غسل کا حکم
(1) اگر وگ عارضی ہو یعنی آسانی سے اتر جاتی ہو تو فرض غسل اور وضو میں سر کے مسح کے لیے اسے اتارنا ضروری ہوگا۔
(2) اگر وگ مستقل ہو یعنی مشقت کے بغیر نہ اترتی ہو تو وضو میں اس پر مسح اور فرض غسل میں اس کے دھونے سے جسمانی طہارت ہوجائے گی۔
واللہ اعلم بالصواب
Venue
Rawalpindi
Date & Time
Jul 29, 2026 @ 06:32PM
Tags
No Tags Found
