امانت کی رقم خرچ کرنے کا حکم

Category
Prohibition & Legalization
Fatwa Number
0452
Question

میرے پاس میرے ایک دوست کی امانت کی رقم رکھی ہوئی ہے۔ اگر میں اس رقم سے کوئی کاروبار کروں تو اس میں ہونے والے منافع کا کیا حکم ہے؟ کیا وہ منافع میرا ہوگا یا جس کی امانت کے پیسے ہیں اُس کا؟

Answer

امانت کی رقم میں ردّ و بدل یا استعمال کرنا یا اس سے کاروبار کرنا بغیر اجازت درست نہیں۔ ہاں! اگر آپ نے امانت رکھنے والے سے اجازت حاصل کرکے رقم استعمال کی تو یہ رقم قرض بن گئی۔ نقصان کی صورت میں اب آپ ذمہ دارہوں گے، البتہ نفع مکمل آپ کا ہوگا۔ امانت والی قرض کی رقم طلب کرنے پر آپ کو فوری لوٹانی ہوگی۔

Venue
Quetta
Date & Time
Jul 11, 2026 @ 11:34AM
Tags
No Tags Found