Category
Faith And Beliefs
Fatwa Number
0478
Question
چھ کلموں کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
Answer
چھ کلموں میں جو عقائد بیان کیے گئے ہیں، ان کا دل سے یقین کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے اور اسی یقین کی بنا پر کوئی شخص مسلمان کہلاتا ہے، بغیر اس کے ایمان کا کوئی تصور نہیں۔ البتہ ان کلمات کو زبانی یاد رکھنا یا زبان سے ادا کرنا ایمان کے لیے شرط نہیں ہے، کیونکہ ایمان کا دارومدار دل کی تصدیق پر ہے، محض الفاظ کی حفظ پر نہیں۔
Venue
shikarpur
Date & Time
Jul 05, 2026 @ 05:09AM
Tags
No Tags Found
