تسبیحات کس ہاتھ پر پڑھنی چاہییں؟

Category
Ibadaat & Ikhbat e Ilahi
Fatwa Number
0448
Question

حضرت مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ فرض نماز کے بعد والی تسبیحات دونوں ہاتھوں کی انگلیوں پر پڑھنی چاہییں یا صرف دائیں ہاتھ کی انگلیوں پر؟ ایک شخص اس معاملے میں شدت اختیار کرتے ہوئے لوگوں کو دائیں ہاتھ پر تسبیح کی تاکید کرتا ہے۔

Answer

تسبیحات دائیں ہاتھ پر پڑھنا بہتر ہے۔ حدیث مبارک کے مطابق دائیں ہاتھ پر تسبیح کرنا رسول اللہ ﷺ سے ثابت ہے:

عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: " رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم يَعْقِدُ التَّسْبِيحَ بِيَمِينِهِ (1)
حضرت عبد اللہ بن عمرو سے مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دائیں ہاتھ پر تسبیح شمار کرتے ہوئے دیکھا“۔

البتہ دونوں ہاتھوں پر تسبیحات پڑھنا شرعاً ممنوع نہیں بلکہ اس کا تعامل امت میں قدیم زمانے سے تواتر کے ساتھ چلا آ رہا ہے، اور سلف صالحین یا سابقہ ادوار کے اہل علم نے بھی اس سے منع نہیں فرمایا۔ چونکہ یہ معاملہ وسعت رکھتا ہے، اس لیے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی شدت، سختی یا تفریق پیدا کرنے والے رویے سے گریز کرنا چاہیے اور اسے باہمی اختلاف یا تنقید کا موضوع نہیں بنانا چاہیے۔


(1)  (السنن الکبری، (بیروت، دار الکتب العلمیۃ)، باب الترغيب في مكث المصلي في مصلاه لإطالة ذكر الله تعالى في نفسه.... 267/2، رقم : 3027)

Venue
نوری آباد
Date & Time
Jul 04, 2026 @ 01:59PM
Tags
No Tags Found