Category
Etiquettes of the Mosque
Fatwa Number
0435
Question
مسجد میں داخل ہوتے ہوئے لوگوں کو سلام کہنا شرعاً کیسا ہے؟
Answer
(1) مسجد میں داخل ہوتے وقت نماز، اذکار، اور تعلیم و تعلّم میں مشغول افراد کو سلام کرنا ان کی توجہ میں خلل ڈالنے کے سبب درست نہیں ہے۔
(2) اگر لوگ عبادات میں مشغول نہ ہوں، بلکہ محض نماز کے انتظار میں بیٹھے ہوں تو ان کو مناسب آواز میں سلام کہا جا سکتا ہے۔
(3) اگر کچھ افراد نماز میں مشغول ہوں اور کچھ ویسے بیٹھے ہوں تو اتنی آواز میں سلام کی اجازت ہے کہ جس سے نماز یا کسی اور دینی کام میں مشغول افراد کی توجہ منتشر نہ ہو۔
(4) اگر لوگ عبادت کے علاوہ کسی اور غرض سے مسجد میں جمع ہوں تو ان کو بآواز بلند سلام کہا جاسکتا ہے۔
Venue
Shikarpur
Date & Time
Jun 29, 2026 @ 02:47PM
Tags
No Tags Found
