Category
Rulings for the deceased
Fatwa Number
0429
Question
میت کو کندھوں پر اٹھا کر، جب قبرستان کی طرف جا رہے ہوتے ہیں تو راستے میں اگر مشرقی رخ جانا ہو، تو میت کا رخ الٹ کر، لوگ اس کے پاؤں آگے کر لیتے ہیں، یہ احتیاط کرتے ہوئے کہ اس کے پاؤں کہیں قبلہ رخ نہ ہوں۔ کیا اس بات کا خصوصی اہتمام کرنا کہ میت کے پاؤں کس رخ ہیں، لازمی ہے؟
Answer
قبرستان لے جاتے وقت میت کا سر آگے رکھنا چاہیے۔ اس حالت میں اگر میت کے پاؤں قبلہ رخ ہو جائیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ نیز اس قسم کا اہتمام لوگوں کے لیے بلاوجہ مشقت کا باعث ہے، جب کہ شریعت میں اس کی کوئی اصل موجود نہیں۔ اس لیے اسے ضروری سمجھ کر اختیار کرنا جائز نہیں۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
Venue
Liaqatpur
Date & Time
Jun 25, 2026 @ 11:54AM
Tags
No Tags Found
