جینیاتی بیماریوں کے سبب کزن میرج کا حکم

Category
Nikah & Talaq
Fatwa Number
0437
Question

آج کی میڈیکل سائنس کہتی ہے کہ کزن میرج سے بچوں میں جینیاتی بیماریوں کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اس کی اسلامی اور سائنسی توجیہ کیا ہے؟

Answer

اللہ تعالیٰ انسانیت کا خالق و مالک ہے، اس نے جن رشتوں میں نکاح کو حلال قرار دیا اور جن سے نکاح کو ممنوع ٹھہرایا، یقیناً اس کے ہر حکم میں حکمت و مصلحت مضمِر ہے۔ چنانچہ کزن میرج شریعتِ مطہرہ کی رو سے جائز ہے اور جس رشتے کو اللہ تعالیٰ نے حلال قرار دیا ہو اسے محض انسانی آراء یا سائنسی احتمالات کی بنیاد پر حرام قرار دینا کسی کے اختیار میں نہیں۔
البتہ جب معتبر میڈیکل رپورٹس اور ماہر دیانت دار ڈاکٹروں کی رائے سے یہ یقین یا کم از کم غالب گمان ہوجائے کہ مستقبل کے دلہا اور دلہن کو کزن میرج سے جینیاتی (موروثی) بیماریوں کا قوی خطرہ ہے، تو دفع مَضرت (نقصان سے حفاظت) کے پیشِ نظر احتیاطاً ایسے رشتے سے اجتناب کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اسے عام قاعدہ نہیں بنایا جاسکتا۔​

Venue
Gujranwala
Date & Time
Jun 20, 2026 @ 01:49AM
Tags
No Tags Found