Category
Prohibition & Legalization
Fatwa Number
0420
Question
میں ایک سرکاری ادارے کا ملازم ہوں اور میری تنخواہ سے ایک جی۔پی فنڈ (GPF)کے نام سے کچھ رقم کی کٹوتی ہوتی ہے۔ یہ کٹوتی زبردستی کی ہے، جس پر سال کے آخر میں حکومت تقریباً 12 فی صد مارک اپ (سود) اضافی دیتی ہے۔ اب حکومت ہمیں دو آپشن دیتی ہے:
(1) جتنی رقم آپ کی جمع ہوگی، ریٹائر منٹ کے اختتام پر وہی رقم آپ کو ملے گی۔
(2) ساری رقم مارک اپ لگا کر آپ کو ملازمت کے اختتام پر ملے گی۔سوال یہ ہے کہ یہ کٹوتی پر ملنے والی اضافی رقم حلال ہے یا حرام؟
Answer
چوں کہ یہ رقم ابھی اس کی ملکیت میں آتی نہیں، بلکہ گورنمنٹ یہ کٹوتی خود ہی کر کے اضافہ کے ساتھ دیتی ہے۔ فقہا کے ہاں یہ سود کے زمرے میں نہیں آئے گا۔ ملازمت کے اختتام یا ریٹائرمنٹ کے بعد ملازم اضافی رقم کے ساتھ اپنا جمع شدہ لے سکتا ہے۔
Venue
Mingora
Date & Time
Jun 17, 2026 @ 04:03PM
Source
Tags
No Tags Found
