چکی والے کا بطور اجرت پیسے اور آٹا لینا

Category
Sales and Dealings
Fatwa Number
0417
Question

ایک صاحب نے آٹا پیسنے والی چکی کرائے پر دی اور کرائے کے ساتھ ماہانہ ایک من آٹا بھی طے پایا تو آجر کے لیے کرائے کے ساتھ ایک من آٹا لینا جائز ہے؟

Answer

آجر اور مستاجر کے درمیان اجرت کا تعین باہمی رضامندی سے ہونا ضروری ہے اور اجرت کا معلوم و متعین ہونا شرطِ صحت ہے تاکہ کسی قسم کا نزاع یا ابہام باقی نہ رہے۔ اگر دونوں فریقوں نے باہمی رضامندی سے اجرت دو حصوں میں مقرر کی ہو، مثلاً ماہانہ نقد رقم اور ایک من آٹا، تو یہ معاملہ درست اور جائز ہے۔
جہاں اجرت میں آٹا شامل ہو وہاں اس کی مکمل تفصیل طے کرنا ضروری ہے، یعنی اس کی جنس، نوع، صفت، کوالٹی، مقدار، وزن اور پیمانہ اس قدر واضح ہو کہ کسی قسم کا ابہام یا جہالت باقی نہ رہے۔ اگر مقررہ وقت پر آٹے کی فراہمی ممکن نہ ہو تو مستاجر پر آٹے کی وہ قیمت لازم ہوگی جو یومِ عقد کو مقرر تھی۔ غرض مستاجر پر صرف وہی اجرت لازم ہوگی جو ابتداءً واضح طور پر طے کی گئی ہو، خواہ وہ صرف نقد رقم ہو یا رقم کے ساتھ متعین مقدار میں آٹا، تاہم شرط یہ ہے کہ طے شدہ اجرت علاقے کے معمول کے کرائے سے زائد نہ ہو، ورنہ زائد مقدار ظلم تصور ہوگی کیونکہ یہ مستاجر کی مجبوری سے ناحق فائدہ اٹھانے کے مترادف ہے۔ جوکہ شریعت کی نظر میں ناجائز ہے۔

Venue
Saudi Arabia
Date & Time
Jun 15, 2026 @ 11:56AM
Tags
No Tags Found