Category
Prohibition & Legalization
Fatwa Number
0414
Question
آج کل سوشل میڈیا کی ویب سائٹس فیس بک، ٹوئٹر، انسٹا گرام و دیگر کا استعمال کافی حد تک بڑھ چکا ہے۔ عام طور پر لوگ احادیث اور اقوالِ صحابہؓ وغیرہ بھی ان ویب سائٹس پر شیئر کرتے ہیں۔ کیا ان کو بغیر تصدیق کے آگے شیئر کرنا درست ہے؟
Answer
احادیث ِنبویﷺ یا اقوالِ صحاؓبہ کو خصوصاً تصدیق کے بغیر آگے نقل کرنا یا شیئر کرنا درست نہیں۔ اس میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سخت تنبیہ فرمائی ہے کہ: ’’جس نے میری طرف جان بوجھ کر غلط بات منسوب کردی تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم بنالے۔‘‘ اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے محفوظ رکھے۔ آمین!
Venue
Sargodha
Date & Time
Jun 14, 2026 @ 06:30PM
Tags
No Tags Found
