Category
Zakat & Charity
Fatwa Number
0413
Question
کیا این جی اوز اور ٹرسٹ وغیرہ کو زکوٰۃ و صدقات کی رقم دی جاسکتی ہے؟
Answer
زکوٰۃ و صدقات کی رقم صرف ایسے ٹرسٹ اور این جی اوز کو دی جاسکتی ہے جو دیانت داری اور امانت داری سے زکوٰۃ و صدقات کے شرعی مصارف میں استعمال کرنے کا صحیح علم اور تجربہ رکھتے ہوں۔ افسوس! کہ آج کل مروّجہ اکثر ٹرسٹی ادارے اور این جی اوز ان صفات سے عاری ہیں، بلکہ اس اہم فریضے کا بے مصرف استعمال کرکے اس کے مقصد کو ضائع کردیتی ہیں۔ بغیر تحقیق کے ان کو زکوٰۃ دینے سے گریز کرنا چاہیے۔
Venue
Rawalpindi
Date & Time
Jun 13, 2026 @ 12:37PM
Source
Tags
No Tags Found
