قصر نماز میں غلطی ہوجائے تو کیا کرنا چاہیے؟

Category
Ibadaat & Ikhbat e Ilahi
Fatwa Number
0412
Question

اگر قصر نماز میں غلطی ہوجائے تو کیا کرنا چاہیے؟ اور اگر فرض نماز کی قصر ادا کردی جائے اور سنت کی قصر نماز ادا نہ کی ہو تو کیا کرنا چاہیے؟

Answer

اگر ایسی غلطی ہو، جس سے سجدہ سہو واجب ہوتا ہو، تو اس سے سجدہ سہو لازم ہوجائے گا۔ قصر کا تعلق فرض نمازوں سے ہے۔ سنن اور نوافل میں قصر نماز نہیں ہوتی، بلکہ دورانِ سفر سنن‘ نوافل کے درجے پر آجاتے ہیں۔ البتہ اگر وقت ہو تو پڑھ لینا بہتر ہے۔

Venue
Lahore
Date & Time
Jun 13, 2026 @ 11:45AM
Tags
No Tags Found