”تم میری طرف سے آزاد ہو، اب جو چاہو کرو“ کے الفاظ سے طلاق کا حکم

Category
Nikah & Talaq
Fatwa Number
0410
Question

شوہر نے بیوی کو ”تم میری طرف سے آزاد ہو، اب جو چاہو کرو“ کہا تو کیا اس سے طلاق واقع ہوگئی؟

Answer

صورت مسئولہ میں بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہوگئی ہے، اس لیے اس پر عدت کے احکامات لاگو ہوں گے۔ عدت یعنی تین ماہواریاں ( اگر حمل نہ ہو اور اگر حمل ہو تو بچے کی پیدائش تک) مکمل ہونے سے پہلے شوہر کے پاس رجوع کرنےحق موجود ہے۔ اگر شوہر عدت کے دوران رجوع کرلیتا ہے تو نکاح برقرار رہے گا، لیکن اگر عدت ختم ہونے تک شوہر رجوع نہیں کرتا تو نکاح ختم ہونے کے ساتھ رجوع کا حق بھی ختم ہوجائے گا۔
​عدت گزرنے کے بعد دونوں باہمی رضامندی سے دوبارہ ساتھ رہنا چاہیں تو مہرِ جدید کے ساتھ دو گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح کرنا ضروری ہوگا، جس کے بعد شوہر کے پاس صرف دو طلاقوں کا اختیار باقی رہے گا۔

فقط واللہ تعالی اعلم بالصواب

Venue
Rawalpindi
Date & Time
Jun 08, 2026 @ 01:40AM
Tags
No Tags Found