اہل محلہ کا میت کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے لیے کھانے کا انتظام کرنا

Category
Rulings for the deceased
Fatwa Number
0427
Question

ہمارے ہاں یہ رائج ہے کہ میت کی فوتگی پر ان کے گھر والوں اور فوتگی پر آنے والے رشتہ داروں کے کھانے کا بندوست اہل محلہ کی طرف سے کیا جاتا ہے، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

Answer

اہل میت اور ان کے دور دراز سے آنے والے رشتہ داروں کے لیے ہمسایوں کی طرف سے کھانا بنانا اور ان کو کھلانا پسندیدہ عمل ہے، لیکن اس عمل کو ایک دوسرے پر لازم کرنا درست نہیں، لہذا اگر کوئی شخص تنگ دست ہو اور وہ کھانا کھلانے کے عمل میں شریک نہ ہو سکے، تو اس سے ناراض ہونا یا اس پر دباؤ ڈالنا جائز نہ ہوگا۔

والله اعلم بالصواب​

Venue
Wana
Date & Time
Jun 02, 2026 @ 06:20AM
Tags
No Tags Found