بڑے جانور میں بچوں کا عقیقہ کرنا

Category
Qurbani & Aqiqah
Fatwa Number
0408
Question

اگر عقیقہ کے لیے دو بکروں کی بجائے ایک بڑا جانور قربان کردیا جائے تو اس سے عقیقہ کی سنت ادائیگی ہو جائے گی یا نہیں؟

Answer

بڑے جانور (گائے، بیل، اونٹ) سے بھی عقیقہ ہوسکتا ہے۔ جس طرح بڑے جانور میں قربانی کے سات حصے ہوتے ہیں، اسی طرح عقیقے کے بھی ہوسکتے ہیں، لہذا بڑے جانور میں لڑکے کے عقیقے کے لیے دو حصے اور لڑکی کے عقیقے کے لیے ایک حصہ مقرر کرنا درست ہے، جب کہ باقی حصے دیگر بچوں کے عقیقے، نفلی صدقہ، یا ایّامِ قربانی میں قربانی کی نیت سے رکھے جاسکتے ہیں۔

Venue
Malakand
Date & Time
Jun 02, 2026 @ 01:36PM
Tags
No Tags Found