پہلے دن قربانی کرنا افضل ہے

Category
Qurbani & Aqiqah
Fatwa Number
0402
Question

کیا قربانی کے تینوں دنوں میں قربانی کا ثواب برابر ہے؟ اور دوسرے یا تیسرے دن قربانی کرنے سے قربانی پر کوئی فرق پڑتا ہے؟

Answer

ایّامِ نحر یعنی 10، 11 اور 12 ذی الحجہ میں سے کسی ایک دن قربانی کرنے سے واجب ادا ہوجائے گا، البتہ فضیلت اور اجر کے اعتبار سے پہلے دن کو دوسرے پر اور دوسرے دن کو تیسرے پر ترجیح ہے۔ تاہم کسی انتظامی مجبوری کے سبب اگر دوسرے یا تیسرے دن قربانی کی جائے تو بھی درست ہے۔ اور اس سلسلے میں اجر و ثواب کی کمی کا خیال دل میں نہیں لانا چاہیے، بلکہ اللہ تبارک و تعالیٰ سے کامل ثواب کی امید رکھنی چاہیے.​

Venue
Lahore
Date & Time
May 25, 2026 @ 08:05PM
Tags
No Tags Found