سجدہ تلاوت میں ایک کے بجائے دو سجدے کرنا

Category
Ibadaat & Ikhbat e Ilahi
Fatwa Number
0391
Question

اگر کسی شخص نے نماز کے دوران آیتِ سجدہ پڑھنے کے بعد سجدۂ تلاوت کی نیت سے ایک سجدہ کرنے کے بجائے غلطی سے دو سجدے کرلیے، تو کیا اس صورت میں اس پر سجدۂ سہو لازم ہوگا؟

Answer

نماز میں آیتِ سجدہ کی تلاوت کے بعد اگر ایک سجدۂ تلاوت کے بجائے غلطی سے دو سجدے کرلیے جائیں تو اس سے قیام میں تاخیر لازم آتی ہے، لہذا اس تاخیرِ قیام کے سبب سجدۂ سہو واجب ہوگا۔

Venue
Lahore
Date & Time
May 22, 2026 @ 06:22AM
Tags
No Tags Found