قربانی کے شرکا میں سے کسی ایک شریک کا قبل از قربانی علیحدہ ہوجانا

Category
Qurbani & Aqiqah
Fatwa Number
0386
Question

سات افراد نے قربانی کی ایک گائے خریدی۔ قربانی کے دن سے پہلے ایک فرد ان میں سے علیحدہ ہوگیا تو اس کی جگہ دوسرے شخص کو شامل کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟

Answer

قربانی کے جانور میں قربانی کی نیت سے شریک ہوکر علیحدہ ہونے والے شخص پر اگر قربانی واجب ہے تو اس کی جگہ دوسرا آدمی شامل کیا جاسکتا ہے۔ اور اگر علیحدہ ہونے والا ایسا شخص ہے، جس پر قربانی واجب نہیں تو اس کے علیحدہ ہونے کی صورت میں تمام شرکا کی قربانی درست نہ ہوگی، جب تک کہ وہ اس شخص کو قربانی میں شریک نہ کرلیں۔

Venue
Burewala
Date & Time
May 21, 2026 @ 05:57PM
Tags
No Tags Found