جنازہ اٹھانے کا مسنون طریقہ

Category
Rulings for the deceased
Fatwa Number
0491
Question

جنازہ اٹھانے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

Answer

​ اگر چھوٹے بچے یا بچی کی میت ہو تو ایک آدمی کا اپنے ہاتھ پر اٹھا لینا کافی ہے، البتہ اگر میت بالغ کی ہو تو اس کو چارپائی پر رکھ کر چاروں اطراف سے چار آدمی اٹھائیں، پھر اس اٹھانے میں ایک تو نفسِ سنت ہے اور ایک کمالِ سنت ہے:
​نفسِ سنت تو یہ ہے کہ بلا ترتیب چار پائی کے چاروں پاؤں پکڑ کر دس دس قدم چلیں اور کمالِ سنت یہ ہے کہ سب سے پہلے میت کے سرہانے والے دائیں پائے کو اپنے دائیں کندھے پر رکھ کر دس قدم چلیں، پھر دائیں طرف پاؤں والے، پائے کو دائیں کندھے پر رکھ کر دس قدم چلیں۔ دائیں طرف مکمل ہونے کے بعد میت کے بائیں جانب سرہانے والے پائے کو بائیں کندھے پر رکھ کر دس قدم اور پھر اسی جانب پاؤں والے پائے کو اٹھا کر، دس قدم چلیں۔ نیز جنازہ لے جاتے وقت میت کا سر آگے کی طرف رکھیں اور جنازہ کو تیز قدموں کے ساتھ (دوڑے بغیر) لے کر چلیں۔​​

Venue
Sibi
Date & Time
May 20, 2026 @ 06:05AM
Tags
No Tags Found