سوتیلی دادی کی بیٹی سے نکاح کا حکم

Category
Nikah & Talaq
Fatwa Number
0384
Question

زید نے ہندہ سے شادی کی۔ ہندہ کی ایک بیٹی پہلے شوہر سے ہے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا زید اپنے پوتے کا نکاح ہندہ کی اس بیٹی سے کر سکتا ہے؟

Answer

دادا کی منکوحہ (پوتے کی سوتیلی دادی) کی بیٹی جو کسی دوسرے شوہر سے ہے، اس سے زید کے پوتے کا نکاح شرعاً جائز ہے، کیوں کہ باپ کے منکوحہ (سوتیلی ماں) کی طرح دادا کی منکوحہ (سوتیلی دادی) خود تو حرام ہوجاتی ہے، لیکن سوتیلی دادی کی بیٹی سے محرمیت کا کوئی رشتہ قائم نہیں ہوتا لہذا زید کے پوتے کا اپنے سوتیلی دادی کی بیٹی سے نکاح شرعاً جائز ہے۔

Venue
Raiwind
Date & Time
May 17, 2026 @ 03:26PM
Tags
No Tags Found