Category
Qurbani & Aqiqah
Fatwa Number
0378
Question
غیر صاحبِ نصاب شخص نے صاحبِ نصاب کے ساتھ مل کر قربانی کا جانور خریدا اور خریدنے کے بعد جانور گم ہوگیا تو اب قربانی کا کیا حکم ہے؟
Answer
اگر قربانی کا جانور گم ہوجائے تو شرعی حکم یہ ہے کہ صاحب نصاب شخص پر اس کا بدل یعنی دوسرے جانور کی قربانی لازم ہوگی جب کہ غیر صاحب نصاب شخص پر دوسری قربانی واجب نہیں۔ البتہ اگر مالی وسعت ہو تو وہ اپنی خوشی سے دوسری قربانی کرسکتا ہے۔
Venue
Faisalabad
Date & Time
May 14, 2026 @ 07:49AM
Tags
No Tags Found
