طلاق ثلاثہ کے بعد مطلقہ کی عدت کب شروع ہوگی؟

Category
Nikah & Talaq
Fatwa Number
0372
Question

ایک شخص نے شادی کی۔ شادی کے بعد زوجین کینیڈا شفٹ ہوگئے، وہاں باہمی نزاع کی بنا پر شوہر نے بیوی کو تین طلاقیں دے دیں۔ تاہم کینیڈا کے قانونی نظام کے تحت تعلق ختم کرنے کے لیے ایک سال کی مہلت دی جاتی ہے تاکہ فریقین اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کر سکیں۔ چنانچہ ایک سال مکمل ہونے پر 13 ستمبر 2025 کو کینیڈین عدالت نے طلاق کی باقاعدہ ڈگری جاری کردی۔ اس کے بعد شوہر پاکستان آیا اور یونین کونسل میں طلاق کے سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے درخواست دی۔
سوال یہ ہے کہ ایسی صورت میں عورت کی عدت کا آغاز کب سے شمار ہوگا؟​

Answer

صورت مسئولہ میں ایک ہی مجلس میں صریح الفاظ کے ساتھ دی جانی والی تین طلاقوں کی صورت میں، عورت پر اسی وقت سے عدت لازم ہوتی ہے۔ البتہ اگر شوہر نے مختلف اوقات میں صریح الفاظ کے ساتھ طلاق دی اور پہلی یا دوسری طلاق کے بعد رجوع نہ کیا تھا تو ایسی صورت میں عورت کی عدت پہلی طلاق کے وقت سے شمار ہوگی۔

Venue
lahore
Date & Time
May 07, 2026 @ 06:20PM
Tags
No Tags Found