بچوں کی عصری تعلیم کے لیے کس طرح کے سکول کا انتخاب کیا جائے؟

Category
Knowledge & Skills
Fatwa Number
0363
Question

بچوں کی عصری تعلیم کے لیے آج گلی محلوں میں انگریزی سکولوں کی بھرمار ہے۔ ایسی صورت میں کس طرح کے سکول کا انتخاب کیا جائے؟

Answer

​سکول بھی ایک تربیت گاہ ہے۔ بچوں کے اذہان بدلنے میں یہ ادارہ بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ لہٰذا ضروری ہے کہ ایسے سکول کا انتخاب کیا جائے، جس کے اساتذہ قابل ہوں، بااَخلاق ہوں، بچوں پر شفقت کرتے ہو، بچوں کی صلاحیت پروان چڑھانے میں مہارت رکھتے ہوں، گالم گلوچ، لڑائی جھگڑے سے پرہیز کریں، کسی خاص فرقے یا گروہ سے وابستہ نہ ہوں، بلکہ قومی وحدت اور ملّی اقدار پروان چڑھانے والے ہوں، ڈسپلن اور نظم و ضبط کے پابند ہوں، مغربی ماحول کی مرعوبیت اور اس کے اثرات سے محفوظ رکھنے کی کوئی حکمتِ عملی وضع کی گئی ہو۔ نیز سکول میں بے دینی کا ماحول نہ ہو۔

Venue
Lahore
Date & Time
May 03, 2026 @ 08:13PM
Tags
No Tags Found