ایک شریکِ قربانی کے حصے جتنا گوشت کسی کو دینا

Category
Qurbani & Aqiqah
Fatwa Number
0356
Question

ہمارے خاندان میں گزشتہ ایک سال سے اجتماعی قربانی کا عمل قیام میں لایا گیا ہے۔ تمام قربانی کرنے والے ایک جگہ پر قربانی کرتے ہیں۔ اس بابت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو جانوروں کی خریداری کرتی ہے۔ تمام اخراجات قربانی کرنے والوں پر تقسیم کیے جاتے ہیں۔ اب خاندان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کچھ ہمارے بھائی جو کسی وجہ سے قربانی نہیں کر پاتے، انہیں حصہ دار شمار کیے بغیر تقسیم کے وقت ایک شریک قربانی جتنا گوشت دیا جائے، کیا یہ عمل شرعاً جائز ہے؟

Answer

​ایک شریک کے حصے جتنا گوشت دینے پر اگر قربانی میں شریک دیگر افراد کو اعتراض نہ ہو بلکہ سب حصہ دار راضی ہوں تو ایسا کرنے میں حرج نہیں۔

Venue
Rawalpindi
Date & Time
Apr 27, 2026 @ 11:01AM
Tags
No Tags Found