Category
Ibadaat & Ikhbat e Ilahi
Fatwa Number
0357
Question
میرا سوال یہ ہے کہ جمعہ کے فرض رکعتوں کے علاوہ سنن و نوافل کی ادائیگی کے لیے ظہر کی نیت کی جائے گی یا جمعہ کی؟
Answer
نماز ظہر اور نماز جمعہ دو الگ اور مستقل نمازیں ہیں۔ جن میں سے ہر ایک کی سنتیں اور نوافل اپنی جگہ متعین ہیں۔ دونوں نمازوں کی فرض رکعتوں سے پہلے چار رکعت سنت مؤکدہ ہیں۔ ظہر کے فرضوں کے بعد دو رکعت سنت مؤکدہ، جب کہ جمعہ کے فرضوں کے بعد پہلی چار رکعت سنت مؤکدہ اور اس کے بعد دو رکعت سنتِ غیر مؤکدہ ہیں۔ لہذا نماز جمعہ کے سنن و نوافل کی ادائیگی کے وقت جمعہ ہی کی نیت کی جائے گی نہ کہ ظہر کی۔
Venue
Sheikhupura
Date & Time
Apr 24, 2026 @ 11:58AM
Tags
No Tags Found
